Live Updates

جو پاکستان انگریز چھوڑ کر گئے وہ آج کے پاکستان سے بہت بہتر تھا‘ کرپشن کی وجہ سے ملک تباہ ہوتا چلا گیا،نوازشریف نے چھانگا مانگا کی سیاست کی،کوئی بھی حکومت کرپشن کے خلاف سنجیدہ نہیں تھی،اعتزاز احسن کو پاناما کیس لڑنے کیلئے زرداری سے این اوسی لینا پڑتا ہے،اب شریف خاندان کی ایک اور اسٹیل مل نکل آئی ہے ،بیٹا بیرون ملک سے باپ کو 52کروڑ روپے بھیجتا ہے،باپ پیسے پھر اپنی بیٹی کو دیتا ہے، نوازشریف کی اصلیت قوم کے سامنے آرہی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 20 جنوری 2017 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان نے کہا ہے کہ جو پاکستان انگریز چھوڑ کر گئے وہ آج کے پاکستان سے بہت بہتر تھا‘ کرپشن کی وجہ سے ملک تباہ ہوتا چلا گیا،نوازشریف نے چھانگا مانگا کی سیاست کی،کوئی بھی حکومت کرپشن کے خلاف سنجیدہ نہیں تھی،اعتزاز احسن کو پاناما کیس لڑنے کیلئے زرداری سے این اوسی لینا پڑتا ہے،اب شریف خاندان کی ایک اور اسٹیل مل نکل آئی ہے ،بیٹا بیرون ملک سے باپ کو 52کروڑ روپے بھیجتا ہے،باپ پیسے پھر اپنی بیٹی کو دیتا ہے نوازشریف کی اصلیت قوم کے سامنے آرہی ہے۔

وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ ہم نے پاکستان کو تباہ ہوتے بھی دیکھا جو پاکستان انگریز چھوڑ کر گئے وہ آج کے پاکستان سے بہت بہتر تھاکرپشن کی وجہ سے ملک تباہ ہوتا چلا گیا،نوازشریف نے سیاست کوکاروبار بنادیا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ نوا زشریف نے چھانگا مانگا کی سیاست کی،کوئی بھی حکومت کرپشن کے خلاف سنجیدہ نہیں تھی،اعتزاز احسن کو پاناما کیس لڑنے کیلئے زرداری سے این اوسی لینا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ دھرنوں کے پیچھے فوج ہے،راحیل شریف کے جانے کے بعدمریم نواز نے خود ہی ٹویٹ کیا کہ جو طوفان تھا وہ چلا گیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اب احتجاج پر کوئی یہ نہیں کہے گا کہ فوج بلانا چاہتا ہوں،پانامہ لیکس پر پارلیمنٹ میں انصاف نہیں ملا اس لئے سڑکوں پر آئے ،کبھی بھی پاکستان کے وزیراعظم کا اس طرح احتساب نہیں ہوا،پانامہ کا انکشاف نہ ہوتا تو ان کی پراپرٹی سامنے نہ آتی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وکیل نے کہا آرٹیکل 66کے تحت وزیراعظم کو استثنیٰ حاصل ہے،نوازشریف نے پارلیمنٹ میں کہا تمام دستاویزات موجود ہیں،سپریم کورٹ میں ایک بھی دستاویز پیش نہیں کی۔عمران خان نے کہا کہ بی بی سی نے شریف خاندان کی منی لانڈرنگ اور فلیٹس پر فلم بنائی ہے،حکومت کے پاس عدالت میں پیش کرنے کیلئے کوئی منی ٹریل نہیں ہے،اگر مریم نواز فلیٹس کی مالک ہیں تو اس کا مطلب قطری کا خط فراڈ ہے اوراگر ثابت ہوگیا کہ مریم نوازفلیٹس کی مالک ہیں تو کیس ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل62,63کے تحت ملک کے سربراہ کا ایماندار ہونا ضروری ہے،ملک کا سربراہ ایماندار نہ ہو تو لوگ ٹیکس نہیں دیتے،2013کے الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی،دھاندلی کے بغیر نوازشریف الیکشن نہیں جیت سکتے،نادر،ا الیکشن کمیشن اور پولیس دھاندلی میں ملوث تھے،اس بار (ن) لیگ کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،جس پارٹی سے ہمارا نظریہہ نہیں ملتا اس کے ساتھ اتحاد نہیں ہوسکتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات