لاہور میں جھلس کر جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کو امدادی چیک ادا کردیئے گئے

جمعہ 20 جنوری 2017 23:08

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) لاہور میں کنسٹرکشن کمپنی میں آگ میں جھلس کرجاںبحق ہونے والے مزدوروں میں سے جن چار کا تعلق کوٹ ادو سے زیادہ تھا۔

(جاری ہے)

ان چار مزدورں کے ورثاء کو وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے حکم سے امدادی چیک ادا کر دیئے گئے .تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے آگ میں جھلس کر جانبحق ہونے والے فی کس مزدور کے لیے وزیراعلی پنجاب کی طرف سے دس دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا تھا.اسی سلسلے میں کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والے چاروں مزدور افراد کے ورثاء کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ظہور بھٹہ نے دس دس لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :