ٹائر فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے جھلسنے والے پانچ مزدوروں میں تین جاں بحق

جمعہ 20 جنوری 2017 23:08

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) گو جر انوا لہ میں ٹائر فیکٹر ی میں بوائلر پھٹنے سے جھلسنے والے پانچ مزدو رو ں میں سے تین جا ں بحق ہو گئے ، پانچوں مزدوروں کا تعلق خانیوال سے ہے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز گو جرا نوا لہ میں ٹائر فیکٹر ی میں بوائلر پھٹنے سے پانچ مزدو رو جھلس گئے تھے جوکہ لاہور کے ہسپتا ل میں زیرِ علا ج تھے متاثرہ مزدرو ں میں سے تین مزدور قمر رضا ، حق نوا ز ، تصور جا ں بحق ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مرنے والے تینو ں چچا زاد بھائی ہیں اور خانیوال کے نوا حی گائو ں نظا م پورکے بھٹی برا دری سے تعلق ہے ، محنت مزدو ری کے لئے گو جرا نوا لہ گئے ہوئے تھے فیکٹری حادثہ میں جا ں بحق ہونے والو ں کی میتیں گائو ں پہنچے پر کہرا م مچ گیا ، دوکی نمازِ جنا زہ ادا کر دی گئی ہے ، ایک کی تدفین آج ہو گی۔

متعلقہ عنوان :