دوماہ کے دوران خاکروبوں نے دوسری بار کوڑے کے ڈھیر سے شادی کی انگوٹھیاں ڈھونڈ نکالی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 20 جنوری 2017 23:36

دوماہ کے دوران  خاکروبوں نے دوسری بار کوڑے کے ڈھیر سے شادی کی انگوٹھیاں ..

نیویارک میں کوڑا ڈمپ کرنے والی مقامی انتظامیہ نے دو ماہ کے دوران دوسری بار کوڑے سے شادی کی انگوٹھیاں ڈھونڈ نکالی ہیں۔
وکی سالزون ایک صبح جاگی تو اسے احساس ہوا کہ کرسمس کی سجاوٹ اتارتے ہوئے اس کی شادی کی تینوں انگھوٹھیاں کھو چکی ہے۔ویسٹ ببلون کی رہائشی خاتون کا کہنا ہے کہ انگوٹھیاں کھو چکی تھیں، یہ بہت خوفناک تھا، ان انگوٹھیوں کا کوئی بدل نہیں ہے۔


وکی کا شوہر 57 سالہ جوئی سالزون گھر کے باہر کوڑے کے ٹرک کی آواز سن کر جاگا اور اس نے کوڑا ٹھکانے لگانے والی مقامی انتظامیہ کو فون کر دیا۔ جوئی نے کہا کہ میں خواب دیکھ رہا تھا ، اسی دوران کوڑے کے ٹرک کی آواز سے میری آنکھ کھل گئی، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ کوڑے میں ہی کچھ گڑبڑ ہوئی ہے اور میری بیوی کی انگوٹھیاں کوڑے میں ہی گری ہیں۔

(جاری ہے)


جوئی کی کال سن کر ڈمپنگ سٹیشن کے انچارج ایڈ ویگن کو دو ماہ پہلے والا واقعہ یاد آگیا ، جس میں ایک عورت کی انگوٹھیاں بھی انہوں نے ہی تلاش کر کے دی تھیں۔

اس واقعے کے بعد انہوں نے اپنے سسٹم کو گمشدہ چیزیں تلاش کرنے کے حوالے سے تھوڑا بدل دیا تھا۔ اس بار جب جوئی سٹیشن آیا تو انہوں نے آدھے گھنٹے میں ہی کوڑے کا وہ حصہ نکال لیا جو جوئی کے بلاک سے جمع کیا تھا۔ جوئی نے اپنا کوڑے کا بیگ پہچان لیا۔ آدھے گھنٹے بعد ہی اس بیگ سے تینوں انگوٹھیاں مل گئی۔
وکی سالزون کا کہنا ہے کہ آج سے فرائیڈے دی تھرٹین میرے لیے خوش قسمت دن ہے جبکہ دوسرے واقعے کے بعد ایڈ کو اس کے سٹاف نے لارڈ آف دی رنگز کہنا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :