واشنگٹن میں ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کے بعد بھی مظاہرے جاری، شدید جھڑپیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 جنوری 2017 00:35

واشنگٹن میں ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کے بعد بھی مظاہرے جاری، شدید جھڑپیں

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2017ء) واشنگٹن میں ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کے بعد بھی مظاہرے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف لینے سے قبل واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے قریب مظاہرین کی بڑی تعداد کی جانب سے شدید مظاہرہ کیا جا رہا تھا۔ اب ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کے بعد بھی مظاہرین کی جانب سے شدید احتجاج کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ واشنگٹن کی سڑکوں پر صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔ کئی مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے شدید توڑ پھوڑ کی ہے جس کے بعد پولیس کیساتھ ان کی شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :