وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی کوالالمپور میں ملائشیا کے وزیر خارجہ انیفہ امان کے ساتھ ملاقات

ہفتہ 21 جنوری 2017 00:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ملائشیا کے وزیر خارجہ انیفہ امان کے ساتھ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

یہ ملاقات او آئی سی کے وزراء خارجہ کی کونسل کے غیرمعمولی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ دونوں وزراء نے دوطرفہ دلچسپی کے اہم امور اور دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا۔ پاکستان اور ملائشیا نے اعلیٰ سطحی دوروں کے تبادلوں پر اتفاق کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور پاکستان سے تربیت یافتہ افرادی قوت کی برآمد کے لئے تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :