کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیاء میں امن کیلئے ضروری ہے‘ رحمان ملک

ہفتہ 21 جنوری 2017 00:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کے چیئرمین اے رحمان ملک نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیاء میں امن کیلئے ضروری ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں مختلف تھنک ٹینکوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کے تحت امریکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مشکلات کا نوٹس لے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بدترین مظالم ڈھا رہی ہیں، جو فوری طور پر بند ہونے چاہئیں اور کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی تھنک ٹینکوں کو دہشتگردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی تیار کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں اور امریکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے۔