پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور عرفان خان کی فلم ’ ہندی میڈیم‘ 12 مئی کو ریلیز ہوگی

صبا قمر نے فلم میں عرفان خان کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے ،ْرپورٹ

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:45

پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور عرفان خان کی فلم ’ ہندی میڈیم‘ 12 مئی کو ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور عرفان خان کی فلم ’ ہندی میڈیم‘ 12 مئی کو ریلیز ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور عرفان خان کی کامیڈی فلم ’ہندی میڈیم‘ 12 مئی کو ریلیز کی جائے گی ۔صبا قمر کی یہ پہلی بالی وڈ فلم ہے جس کے نام اور نئے پوسٹر نے فلم کے انتظار کی شدت بڑھادی ہے ،ْ پوسٹر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے اس فلم کی کہانی اسکولوں میں طبقہ اشرافیہ کے برتاؤ پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

پوسٹر میں دو پاؤں نظر آرہے ہیں جن میں سے ایک نے پرانے جوتے اور پھٹے پرانی جینز پہن رکھی ہے ،ْجو کسی غریب فرد کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ دوسرا پاؤں کسی امیر فرد کا معلوم ہوتا ہے جس کے جوتے بھی شاندار ہیں اور لباس بھی۔پوسٹر میں دی گئی ٹیگ لائن کچھ یوں ہے کہ نقل اور جھوٹ ،ْیہ وہ کام ہیں جو کچھ والدین اپنے بچے کو ہر صورت میں کسی اچھے اسکول میں داخلہ دلانے کیلئے کرتے ہیں۔صبا قمر نے فلم میں عرفان خان کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق فلم ہندی میڈیم کامیڈی اور رومانوی فلم ہوگی ،ْجو چاندی چوک میں رہنے والے ایک جوڑے پر مبنی ہے جو پھر دہلی منتقل ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :