ممبئی پولیس نے بجلی چوری کے الزام میں اداکارہ رتی اگنی ہوتری اور ان کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:45

ممبئی پولیس نے بجلی چوری کے الزام میں اداکارہ رتی اگنی ہوتری اور ان ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) ممبئی پولیس نے بجلی چوری کے الزام میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ رتی اگنی ہوتری اور ان کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے وورلی کی پولیس نے معروف اداکارہ رتی اگنی ہوتری اور ان کے شوہر کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا ،ْ اداکارہ اور ان کے شوہر پر 48 لاکھ روپے سے زائد کی بجلی چوری کرنے کا الزام ہے۔

رپورٹ کے مطابق بجلی کی ترسیل کے ادارے کے اہلکاروں نے رتی اگنی ہوتری کے گھر پر چھاپہ مارا تو انھیں انکشاف ہوا کہ میٹر کے ساتھ بجلی چوری کرنے کیلئے مسلسل چھیڑ خانی کی گئی ہے ،ْاداکارہ کے گھر میں بجلی چوری کے انکشاف کے فوری بعد اہلکار پولیس سٹیشن پہنچے اور دفعہ 135 کے تحت بجلی چوری کے الزام میں اداکارہ اور ان کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کر وا دیا۔

متعلقہ عنوان :