عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوںمیں تقریباً3فیصد اضافہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:50

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوںمیں تقریباً3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گذشتہ روز یو ایس کروڈ کے تحت فروری کیلئے خام تیل کی قیمتوں میں 2.9فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 52.88 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔

(جاری ہے)

مارچ کیلئے قیمتوں میں 2.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل کے سودے 53.54 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔برینٹ کروڈ کے تحت قیتموں میں 2.9فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اورمستقبل کے معاہدے 55.72 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ مبصرین کے مطابق اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے پر اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب پہلے ہی 1.5ملین بیرل تیل کی پیداوار کم کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :