جنوبی افریقہ اور سری لنکاکے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 21 جنوری 2017 12:59

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلاجائے گا،میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو تین میچوںخی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے،سیریز کے پہلے میچ میں پروٹینز نی19رنز سے کامیابی حاصل کی تھی،بارش کی وجہ سے پہلے میچ کو 10,10اوورز تک محدود کردیا گیا تھا،جنوبی افریقہ نے 5وکٹوں پر126رنز بنائے ،ڈیوڈ ملر نے 40رنز کی اننگز کھیلی ،مقررہ اوورز میں سری لنکن ٹیم 107رنز بنا سکی،ڈکولہ نے 43رنز بنائے،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 25جنوری کو کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :