لوگوں کی پسند کے مطابق شادیاں ہوتی تو آج محبت اپنی قدر کھو چکی ہوتی ‘ صوبیہ خان

میں نے اپنی شادی کا فیصلہ خود کرنا ہے مگر اس میں تقدیر کا عمل دخل پہلے ہے ‘ اداکارہ کی خصوصی گفتگو

ہفتہ 21 جنوری 2017 13:11

لوگوں کی پسند کے مطابق شادیاں ہوتی تو آج محبت اپنی قدر کھو چکی ہوتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ شادی کے فیصلے قدرت کرتی ہے ، اس پر کسی کا اختیار نہیں ہوتا ، اگر لوگوں کی پسند کے مطابق شادیاں ہوتی تو آج محبت اپنی قدر کھو چکی ہوتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شادی کا فیصلہ خود کرنا ہے مگر اس میں تقدیر کا عمل دخل پہلے ہے ، میں خواب دیکھنے والی لڑکی نہیں ، حقیقت پسند ہوں ، زندگی میں سچ بولنے اور مخلص لوگوں کی ہمیشہ عزت کی ہے اور آج بھی ایسے لوگوں کی قدر کرتی ہوں ۔

منافق اور خوشامدی لوگوں کے بارے میں پتہ چل جاتا ہے اور میں اپنے اور ان کے درمیان ایک فاصلہ ضرور رکھتی ہوں ۔ صوبیہ خان نے کہا کہ میں کراچی سے یہ ٹارگٹ لے کر لاہور آئی تھی کہ میں نے سٹار بننا ہے اور خدا کا شکر ہے کہ آج میرا شمار فلم ،ٹی وی اور اسٹیج کے سٹار فنکاروں میں ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :