Live Updates

قصور میں ہونیوالا جلسہ کرپشن کے ناسور کیخلاف جدوجہد کی کڑی ہے‘ مسرت جمشید چیمہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 14:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آج اتوار کو قصور میں ہونے والا جلسہ کرپشن کے ناسور کیخلاف جدوجہد کی کڑی ہے ، خواتین بھرپور شرکت کرکے اس جدوجہد میں پارٹی کے شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اعادہ کریں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصور کے جلسے کے سلسلہ میں خواتین کارکنوں کے اجلاس کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد سے عوام کو شعور ملا ہے اور یہی ہماری کامیابی ہے ۔ بتایا جائے عمران خان سے پہلے کس سیاسی جماعت کی قیادت نے کرپشن کے ناسور کے خلاف آواز بلند کی ۔ آج قصور میں ہونے والا جلسہ کرپشن کے خلاف جدوجہد کی کڑی ہے جس میں خواتین بھی بھرپور شرکت کریں گی ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکمران آئندہ عام انتخابات میں سر خرو ہونے کے دعوے کر رہے ہیں لیکن یہ یاد رکھیں کہ عوام آئندہ عام انتخابات میں نہ صرف اپنے ووٹ کی طاقت سے لوٹ مار کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے بلکہ ان سے لوٹی ہوئی دولت کے بارے میں سوال بھی کریں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات