مہمند ایجنسی، لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج ، احتجاجی مظاہرہ، پشاور باجوڑ شاہراہ بلاک کردی

ہفتہ 21 جنوری 2017 14:26

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) مہمند ایجنسی کے ہیڈکوارٹر غلنئی میں عوام نے ایجنسی میں 23گھنٹے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے پشاور باجوڑ شاہراہ کو ایک گھنٹے کیلئے بلاک کئے رکھا ،مظاہرین نے مین شاہراہ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سماجی ورکر میر افضل مومند نے کہا کہ فاٹا میں بجلی کی بحالی کے لئے کروڑوں روپے مختص کئے گئے تھے مگر بجلی کی صورتحال روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے جن کی وجہ سے زندگی بُری طرح متاثر ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مطالبہ کیا کہ اگر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں کی گئی تو ہم سخت احتجاج پر مجبور ہوجائینگے۔پاکستان تحریک انصاف کے صدر سجاد مومند نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیٹیکل انتظامیہ کے افسران سرکاری خزانے کے تیل سے جرنیٹروں کے مزے لے رہے ہیں جبکہ عوامی نمائندے اسلام آباد میں روپوش ہیںایجنسی کے عام عوام بجلی کے لئے ترس رہے ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ اگر بجلی کے لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں کی گئی تو وہ سخت احتجاج پر مجبور ہوجائینگے۔مظاہرین نے وااپڈا مردآباد کے نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :