تھانہ رستم کی حدودمیں پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن ،4اشتہاری مجرمان سمیت 25 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

ہفتہ 21 جنوری 2017 14:26

رستم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) تھانہ رستم کی حدودمیں پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن 04مجرمان اشتہاریوں سمیت 25 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ بھی برآمد۔

(جاری ہے)

ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوںاور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف ایس پی آپریشن مردان عبد الرؤف بابر کی نگرانی اور ڈی ایس پی رورل کامران خان ،ایس ایچ اوتھانہ رستم عبدالحکیم خان کی قیادت میں پولیس نفری RRF سکواڈ، ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ ، لیڈیز پولیس ،سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی مردان نے اس کامیاب سرچ اپریشن میں بھرپورحصہ لیا تھانہ رستم کے ملحقہ علاقوں میں سرچ اپریشن ہوکر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے، 25مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا200 مکانات چیک کرکی02 غیر رجسٹرڈ کرایہ دار وں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، دوران آپریشن 12پستول، 01 کالاکوف، 04رائفل ، 14شاٹ گن سمیت 238 عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کی گئی پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے مشتبہ افراد اور مختلف گاڑیوں کا ڈیٹا چیک کرکی60مشتبہ موٹر سائیکلیںبھی اپنے قبضہ میں لے لی گئی 20 افراد کو زیر دفعہ 107/151اور 05افراد کو زیر دفعہ 55/109کے تحت گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :