جنوبی افریقہ نے بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکا کو 19 رنز سے ہرادیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 14:28

کونٹین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) جنوبی افریقہ نے بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکا کو 19 رنز سے ہرادیا ۔بارش کے باعث میچ دس ، دس اوورز تک محدود رہا ۔سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھوز نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ نے دس اوورز میں 126 رنز بنائے اوراس کے پانچ کھلاڑی آوٹ ہوئے ، جنوبی افریقہ کی طرف سے ملر نے شاندار بیٹنگ کر مظاہرہ کرتے ہوئے 18گیندوں پر 3چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 40رنز بنائے اور برینڈن نے 18گیندوں پر ایک 6اور 3چوکوں کی مدد سے 31رنز بنائے ۔

سری لنکا کی طرف سے کیلوسیکارا دو اور لکمل نے ایک وکٹ حاصل کی ۔سری لنکا کی ٹیم جواب میں ایک سوستائیس رنز کے ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور چھ وکٹ پر صرف ایک سوسات رنز بناسکی ۔سری لنکا کی طرف سے ڈسیکویلہ 43 رنز اور ڈی سلوا نے 27 رنز کی اننگز کھیلی ۔جنوبی افریقہ کی طرف سے ایل نگدی اور عمران طاہر نے شانداربولنگ کر مظاہرہ کرے ہوئے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔میچ کا بہترین کھلاڑی جنوبی افریقہ کے ایل نگدی کو دیاگیا۔