نئی دہلی میں 6 سالہ بچہ کرکٹ کی گیند گٹر میں سے نکالتے ہوئے گر کر ہلاک

ہفتہ 21 جنوری 2017 14:33

نئی دہلی میں 6 سالہ بچہ کرکٹ کی گیند گٹر میں سے نکالتے ہوئے گر کر ہلاک

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) بھارتی دارالحکومت کے جنوبی علاقہ ملویا نگر میں 6 سالہ بچہ کرخت کی گیند گٹر میں سے نکالتے ہوئے گر کر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھیوں میں سے کسی نے بھی اس کی کوئی مدد نہیں کی اور نہ ہی متعلقہ اداروں کو کوئی اطلاع دی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بھارتی میڈیا نے پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ راجہ بابو نامی بچہ حوض رانی نامی محلہ میں والدین اور بہن کے ساتھ مقیم تھا یہ بچہ اپنے دیگر ساتھی بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھاکہ اسی دوران گیند قریبی گٹر میں گر گئی ۔

جس کو گٹر میں سے نکالنے کے دوران 6 سالہ راجہ بابو سیوریج میں گر گیا تاہم اس دوران اس کے ساتھیوں میں سے کسی نے بھی اس کی کوئی مدد نہیں کی اور نہ ہی متعلقہ اداروں کو کوئی اطلاع دی ۔ ایک گھنٹے کے بعد تیجن راہگیروں نے بچے کو سیوری کی اپری سطح پر دیکھ کر پمقامی پولیس کو اطلاع دی جس نے فوری طور پر بچے کو ہسپتال پہچایا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کو مردہ قرار دے دیا ۔ پولیس مقدمہ درج کر کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں ۔

متعلقہ عنوان :