ہٹیاں بالا ‘گاڑی دریائے جہلم میں جاگری ‘6 افراد جاں بحق ‘بچہ زخمی

وزیر اعظم فاروق حیدر سمیت دیگر کا اظہار افسوس ‘ تمام افراد چکوٹھی کے آبائی قبرستان میں سپردخاک

ہفتہ 21 جنوری 2017 14:53

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) ہٹیاں بالا کے قریبی گائوں چناری بازار سے دس فٹ سے قبل کار نمبر 7173ماڈل نمبر 84دریائے جہلم میں جاگری چھ افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی تفصیلات کے مطابق چناری سے قریب مسافر کار دریائے جہلم میں جاگری جس کے نتیجہ میں چھ افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی حالت میں زندہ مل گیا جاں بحق ہونے والوں میں 1یاسرولدمحمدصادق مغل2انیق ولدمحمدصادق شیخ3عاذب شبیر ولدمحمدشبیر4عروسہ بی بی محمدیاسر5نورین صادق ولدمحمدصادق شیخ6عنین ولدیاسر ساکنان چکوٹھی شامل ہیں سب کا تعلق ایک ہی گھر سے ہیسب کی ڈیڈباڈی نکال لی گئی ہیں جبکہ پاک فوج ریسکیو1122کا مشترکہ آپریشن چار گھنٹے جاری رہا ڈی سی عبدالحمد کیانی،ایس پی ریاض حیدربخاری،ڈی ایچ او فاروق اعوان آپریشن کی مانیٹرنگ کرتے رہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر عاصم خالدعوان،ڈی ایس پی سلیم درانی،ایم ایس ڈاکٹراظہر،اکبراعوان،نائب تحصیلدارقمرعزیز،ریسکیو 1122کے نویدہمدانی ہمراہ ٹیم،پریس کے سیدعدنان فاطمی ودیگر موقع پر موجود ہیں حادثہ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی شدید سردی اوراندھیرے کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات ہوئی وزیراعظم آزادکشمیرارجہ فاروق حیدرخان کا واقعہ پر اظہارافسوس کا اظہار بعدازاں تمام افراد کو چکوٹھی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ میں اہم سیاسی سماجی شخصیات شریک ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :