لندن جلسہ کی کامیابی نے کارکنان پیپلز پارٹی کے حوصلے بلند کر دیئے ‘برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے سابق وزیر ہائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا ہے

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمائوں چوہدری محبوب ‘چوہدری خادم حسین ‘ملک مالک ‘چوہدری عارف و دیگر کی بات چیت

ہفتہ 21 جنوری 2017 14:54

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) لندن جلسہ کی کامیابی نے کارکنان پیپلز پارٹی کے حوصلے بلند کر دیئے ‘برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے سابق وزیر ہائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا جلسہ میں شرکت کرنے والوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جہنوں نے اپنا قمتی وقت نکال کر جلسہ میں شرکت کی لندن میں ہونے والے جلسہ نے ایک نئی تاریخ رقم کردی پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے اس تاریخی جلسہ سے یہ سبق سیکھ لیا ہو گا محمد مطلوب انقلابی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں جو عوام کے دلوں میں راج کررہے ہیںان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمائوں و سابق امیدوار کشمیر کونسل چوہدری محبوب ایڈووکیٹ ،چوہدری خادم حسین ،ملک مالک چوہدری عارف کٹاریہ ،چوہدری ریاست آف دھنہ ،حاجی محمد صدیق آف سمروڑ س،سفیر بھٹی آف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیارہنمائوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت 5ماہ میں انتقامی کا رروائیوں اور سیاسی تبادلوں کے علاوہ کچھ نہیں کر سکی حکمرانوں کو انتقامی کارروائیوں سے آزاد خطے میں افرتفری پیدا کردی ہے حکومت کی کارکردگی لائن آف کنٹرول کے لئے مایوس کن ہے حکومت کے رویے سے عوام سخت مایوس ہیں سابقہ دور حکومت میں ہونے والے تاریخ ساز کام موجودہ حکومت کو ہضم نہیں ہورہے دھاندلی زدہ حکومت کے پاس عوام کے فائدے کا کوئی پروگرام نہیں اور نہ ہی مسئلہ کشمیر سے ان کو کوئی دلچسپی ہے لائن آف کنٹرول کے متاثرین دردر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں حکومت بجائے متاثرین ایل او سی کی امداد اور سہولیات پہنچانے کے اقتدار کو انجوائے کررہی ہے ریاست کے تمام اضلاح کی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ایل اوسی کے متاثرین کی بحالی کے لئے کوئی کام نہیں ہو رہا حکومت تمام شعبہ جات میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ایسے حالات میں عوام کو اکیلا نہیں چھو ڑا جا سکتا صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے رہنمائوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستانی حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں کشمیریوں کی جانی ،مالی نقصان کی ان کو کوئی فکر نہیں کشمیری عوام پاک افواج کے ساتھ مل کر بھارت کو جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں بھارت کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونگے بھارت کو کشمیریوں کے ہر خون کے قطرے کا حساب دینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :