کرکٹ نے الیسا اور سٹارک کی ’پرفیکٹ‘ جوڑی بنا دی

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:07

کرکٹ نے الیسا اور سٹارک کی ’پرفیکٹ‘ جوڑی بنا دی

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) کرکٹ نے الیسا ہیلی اور مچل اسٹارک کی ’پرفیکٹ ‘ جوڑی بنا دی9 برس کی عمر میں ’چار‘ ہونے والی نگاہیں اب تک ایک دوسرے پر ہی ٹکی ہیں، اسٹارک نے کہا کہ مجھے پہلی نظر میں سنہری بالوں والی کیپر پسند آگئی تھی، سابق عظیم آسٹریلوی وکٹ کیپر ای ین ہیلی کی بھتیجی نے کہا کہ میں اب بھی ٹام بوائے ہی ہوں، پروفیشنل کرکٹرز ہونے کی وجہ سے ہم دونوں کو ساتھ گزارنے کیلیے بہت کم وقت ملتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مچل اسٹارک اور الیسا ہیلی کی پہلی ملاقات سڈنی میں کرکٹ ٹرائلز کے دوران ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں ہی انڈر10میں وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری کے امیدوار تھے اور منتخب بھی کر لیا گیا تھا، تب ان کی عمریں9 برس تھیں، وہ ایک ساتھ کھیلے اور بعد میں الیسا ویمنز انڈر15ٹیم میں چلی گئیں مگر دونوں کی دوستی قائم رہی جو بعد میں محبت میں تبدیل ہوئی، دونوں کو اب ایک ساتھ رہتے ہوئے ساڑھے 6 برس ہو گئے تاہم شادی اپریل2015 میں کی تھی۔ایک انٹرویو میں مچل اسٹارک نے کہا کہ انہیں شروع میں ہی چھوٹی سے سنہری بالوں والی کیپر پسند آئی تھیں۔ الیسا ہیلی آسٹریلیا کے سابق عظیم وکٹ کیپر این ین ہیلی کی بھتیجی ہیں جبکہ خود ان کے والد گریگ ہیلی بھی کوئنز لینڈ کی جانب سے کرکٹ کھیل چکے ہیں

متعلقہ عنوان :