چین میں 30ا رب ڈالر کی لاگت سے سیمی کنڈیکٹر فیکٹری کے قیام کا فیصلہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:14

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) چین میں چپ بنانے والی سب سے بڑی کمپنی سنگووا یونی گروپ نے 30ا رب ڈالر کی لاگت سے سیمی کنڈیکٹر فیکٹری کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین نے سیمی کنڈیکٹر میں غیرملکی انحصار کم کرنے کیلئے اس شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں سرکاری کمپنی سنگووانی سیمی کنڈیکٹر فیکٹری قائم کرے گی جس پر 30ارب ڈالر لاگت آئے گی اس فیکٹری میں صارفین کیلئے سیل فونز ، کیمرہ اور کمپیوٹر میں استعمال ہونے والی چپیں استعمال کی جائے گی

متعلقہ عنوان :