چین کے 82فیصد دیہات فائبر آپٹیک سے منسلک

امسال مزید تیس ہزار دیہات کو یہ سہولت فراہم کر دی جائیگی ، وزارت صنعت

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:14

چین کے 82فیصد دیہات فائبر آپٹیک  سے منسلک

ین چوآن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) چین نے ملک کے 82فیصد دیہات کو فائبر آپٹیک نیٹ ورک کے ساتھ منسلک کر دیا ہے جبکہ 2017ء کی دوسری ششماہی تک نوے فیصد دیہات کو اس نظام سے وابستہ کر دیا جائے گا ، نومبر 2016ء تک 61ملین دیہی گھروں کو فائبر آپٹیک کی سہولت حاصل تھی جبکہ گذشتہ سال اس میں نوے فیصد کا اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

یہ بات وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جنرل انجنیئر زینگ فینگ نے ننگ زیا ہوئی کے خود مختار علاقے میں وزارتی ورکشاپ کے دوران بتائی ۔

انہوں نے کہا کہ چین نے 2016ء میں دیہاتوں میں فائبر آپٹیک بچھانے کا کام شروع کیا تھا جس کے نتیجے میں 31ہزار پسماندہ دیہاتوں سمیت ایک لاکھ دیہاتوں میں یہ سہولت فراہم کی گئی ،اس پر تیس ارب یوآن (4.4ارب امریکی ڈالر ) سرکاری اور نجی شعبے کی طرف سے خرچ کئے گئے جبکہ 2017ء میں مزید 30ہزار دیہات کو یہ سہولت فراہم کر دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :