چین کھلے پن کی پالیسی جاری رکھے گا

ایسا ماحول پیدا کیا جائیگا کہ چین سرمایہ کاروں کی ترجیحی منزل بن جائے ْ ذہانت اور تخلیقی صلاحیت پر پوری توجہ دیں گے، چینی وزیر اعظم کا غیرملکی ماہرین سے خطاب

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:14

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) چین بیرونی دنیا کے ساتھ اعلیٰ سطح کی کھلے پن کی پالیسی کو فروغ دینے کا نیا مرحلہ شروع کرے گا ، چین کی ترقی ایک کھلی ترقی ہے ، چین لبرل ازم ، تجارت اور سرمایہ کاری کی مارکیٹ کی تو سیع کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ، وہ غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے ، ترقیافتہ ٹیکنالوجی اور انتظامی تجربات کے حصول کیلئے بھی پرعزم ہے ۔

ان خیالات کا اظہار چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے چین میں کام کرنے والے 70سے زیادہ غیر ملکی ماہرین کے ساتھ نئے قمری سال کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین قانونی ماحول اور مارکیٹ پیدا کرے گا جو کہ کھلی ،شفاف ، منصفانہ اور قانونی دائرے کے اندر ہو گی ، جس کے بارے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل معلومات حاصل ہونگی اور وہ ان کیلئے ترجیحی منزل بن جائے گی ، چین کو اقتصادی اور سماجی ترقی کیلئے بنیادی قوت اور طاقت ، اس کی اصلاحات اور کھلے پن سے حاصل ہوتی ہے اور چین اس کے لئے اپنے تعلقات جاری رکھے گا ، ہم ہر قسم کی ذہانت اور تخلیقی صلاحیت کو پوری توجہ دیں گے ، ترقی کے نئے عناصر عوامل پیدا کریں گے ، ابتدائی ، سیکنڈری اور اس سے آگے کی صنعتوں اور جدید روایتی صنعت کیلئے جدت میں تیزی لائیں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 72ماہرین نے شرکت کی ، وزیر اعظم لی نے چار ماہرین کی طرف سے پیش کی گئی ہدایات اورتجاویز کو بڑی توجہ سے سنا جنہوں نے پیشہ وارانہ تعلیم ، جدت پسندی،پیداواری شعبے سے متعلق تجاویز پیش کیں ۔

متعلقہ عنوان :