چین نئی پیداوار میں اضافے کیلئے نئی معیشت کی خاطر اپنی سروسز کو بہتر بنائے گا

نئی معیشت پر پابندیوں میں کمی کیلئے منظوری کے عمل قوانین اور ضوابط پر نظر ثانی اور خاتمے کا عمل تیز کیا جائیگا

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:19

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) ایک حکومتی دستاویز کے مطابق چین نئی پیداوار میں اضافے کیلئے نئی معیشت کیلئے اپنی سروسز کو بہتر بنائے گا ، مرکزی کابینہ (سٹیٹ کونسل ) کی طرف سے گذشتہ روز عام کی جانیوالی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ چین تیزی سے بڑھتی ہوئی ابھرتی صنعتوں کی بہتر خدمت اور پرانی صنعتوں کو بہتر بنانے کیلئے انتظامی استعداد میں اضافہ کرتا رہے گا ، نئی معیشت پر پابندیوں میں کمی کیلئے چین منظوری کے عمل کو تیز کرے گا ،قوانین اور ضوابط پر نظر ثانی اور خاتمے میں بھی اضافہ کیا جائے گا اور مقامی حکام کو اس بات کی اجازت دی جائے گی کہ وہ لاجسٹکس ، تعلیم اور سیاحت سمیت کم خطرے والے شعبوں میں نئے کاروباری ماڈلز کا تجربہ کرنے کے لئے خود اپنے قوانین پر عملدرآمد کریں ، جائیداد اور بزنس رجسٹریشن کیلئے حمایت کو بھی مضبوط بنایاجائے گا ،اقتصادی کمی کے دبائو کے پیش نظر چینی پالیسی سازوں نے پیداوار میں اضافے کیلئے نئی معیشت پر کافی امیدیں باندھ رکھی ہیں اور ایجادات کو فروغ اور مارکیٹ کی تیزی کو بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :