چین کے ساتھ سائنسی تعاون قابل قدر ہے ، وزیر خارجہ یورا گوئے

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:19

مونٹی ویڈیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) یورا گوئے کے وزیر خارجہ روڈولفو نن نووا نے چین کے گریٹ وال انٹارکٹیکا ریسرچ سٹیشن کے دورے کے دوران چین کے ساتھ اپنے ممالک کے سائنسی تعاون کی سطح پر روشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے سیاست دانوں اور سٹاف کو جو قریبی اور اچھے تعلقات حاصل ہیں ان کی بدولت دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملی ہے ۔یورا گوئے کے وزیر خارجہ نے جو یورا گوئے کے آرٹیگیس ریسرچ سٹیشن کے معائنے کے سلسلے میں انٹارکٹیکا چین بیس کے سٹاپ سے ملاقات کی جہاں ان کا تعارف وہاں تعمیر کئے جانیوالے منصوبوں سے کرایاگیا ، نن نووا نے کہا کہ چین کے ساتھ یورا گوئے کے تعلقات میں بتدریج پیشرفت ہورہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :