بحیرہ مشرقی چین میں چینی ماہی گیر کشتی ڈوبنے کے حادثے میں ایک شخص ہلاک

ْ امدادی کارروائی کیلئے چینی بحریہ کے دو جنگی جہاز اور ایک ڈرون طیارہ روانہ کر دیئے گئے

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:19

ننگ بو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) چین کی عوامی سپاہ آزادی بحریہ نے جمعہ کی رات مشرقی بحیرہ چین نے غرق ہونیوالی ایک ماہی گیر کشتی کی تلاش کیلئے دو فریگیٹس اور ایک ڈرون طیارہ بھیجا ہے ۔

(جاری ہے)

بحریہ کے ذرائع نے ہفتے کو کہا کہ اس واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے ،چینی ماہی گیر کشتی لیائو ڈا جونگ یو 15126پر عملے کے 13ارکان سوار تھے اور یہ جمعہ کو 6بجے صبح کے قریب غرق ہو گئی،ڈونگ ہائی بحری بیڑے کو صوبہ جیانگ سو میں بحری ریسکیو مرکز سے جمعہ کو دیر گئے امداد کی درخواستیں موصول ہونے کے بعد فریگیٹس سوجو اور جائے ، آن علاقے میں پہنچ گئے اور ہفتے کی صبح تلاش کا کام شروع کر دیا ، ایک فوجی ڈرون طیارہ بھی بھیجا گیا ہے ، اب تک صرف ایک لاش برآمد کی جاسکی ہے جبکہ عملے کے بعض ارکان کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا ۔

متعلقہ عنوان :