انگلش بلے باز ایلکس ہیلز فٹنس مسائل کے باعث دورہ بھارت سے دستبردار، جونی بیئرسٹو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں طلب

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:19

کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) انگلش ٹیم کے اوپننگ بلے باز ایلکس ہیلز فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف آخری ون ڈے اور شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز سے دستبردار ہو گئے، ہیلز کی جگہ جونی بیئرسٹو کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے، انگلینڈ اور بھارت کے درمیان آخری ون ڈے (آج) اتوار کو کھیلا جائے گا اور میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہیلز بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میں دھونی کا کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران ڈائیو لگاتے ہوئے انگلی کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے، انگلش ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ایکسرے اور اسکین کی رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ ان کے ہاتھ میں فریکچر ہوا ہے، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ بھارت کے خلاف آخری ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :