آئرلینڈ ناکام، افغانستان نے ڈیزرٹ ٹی ٹونٹی چیلنج کپ جیت لیا، محمدنبی میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:19

آئرلینڈ ناکام، افغانستان نے ڈیزرٹ ٹی ٹونٹی چیلنج کپ جیت لیا، محمدنبی ..

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) محمدنبی کی عمدہ بائولنگ اور محمدشہزاد کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت افغانستان نے آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے ہرا کر ڈیزرٹ ٹی ٹونٹی چیلنج کپ جیت لیا، فاتح ٹیم نے 72 رنز کا آسان ہدف 7.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کیا، شہزاد 52 اور کپتان نوروز مینگل 17 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

محمدنبی میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں آئرلینڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 13.2 اوورز میں 71 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، افغانستان کے بائولرز کی نپی تلی بائولنگ کے سامنے آئرش بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور یکے بعد دیگرے آئوٹ ہوتے رہے، 9 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، پال سٹرلنگ 17 اور گریگ تھامسن 10 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمدنبی نے 4 جبکہ امیرحمزہ، فریداحمد اور کریم جنت نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں افغانستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 8ویں اوور کی پانچویں گیند پر بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، شہزاد 52 اور مینگل 17 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

متعلقہ عنوان :