آسٹریلین اوپن ٹینس، رافیل نڈال، ایسٹومن، تھیم، گوفن اور باٹسٹا تیسرا مرحلہ عبور کرتے ہوئے مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:09

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) رافیل نڈال، ڈینس ایسٹومن، ڈومینک تھیم، ڈیوڈ گوفن اور باٹسٹا ایگٹ فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔ ڈیوڈ فیرر، کارلووک اور کارینو بسٹا شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلام ایونٹ کے چھٹے روز کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میچ میں سٹار ہسپانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن پلیئر الیگزینڈر کو 4 گھنٹے اور 6 منٹس تک جاری رہنے والے کانٹے دار مقابلے کے بعد 4-6، 6-3، 6-7، (5-7)، 6-3 اور 6-2 سے زیر کر کے پری کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کی، ازبکستان کے ڈینس ایسٹومن نے اسپین کے کارینو بسٹا کو ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن نے کروشیا کے کارلووک کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، آسٹریا کے ڈومینک تھیم بھی تیسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے حریف فرانسیسی کھلاڑی کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

اسپین کے باٹسٹا ایگٹ نے ہم وطن کھلاڑی ڈیوڈ فیرر کو زیر کر کے پری کوارٹرفائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :