آسٹریلین اوپن ٹینس، ثانیہ مرزا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مکسڈڈبلز پری کوارٹرفائنل میں داخل

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:09

ْ میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈڈبلز ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

مرزا نے کروشین جوڑی دار ایون ڈوڈگ کے ہمراہ پہلے رائونڈ میں کروشیا کے میٹ پاوک اور ان کی جرمن جوڑی دار لارا سیگمونڈ کو شکست دی۔ آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلام کے چھٹے روز مکسڈڈبلز ایونٹ کے پہلے رائونڈ میچ میں ثانیہ مرزا اور ایون ڈوڈگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاوک اور لارا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-4 سے زیر کر کے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ یاد رہے کہ ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز میں بھی پری کوارٹرفائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :