برائن برادرز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:09

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی، برائن برادرز نے دوسرے رائونڈ میں سربیا کے نیناد زیمنوچ اور ان کے جرمن سٹار مسچا کو شکست دی۔

(جاری ہے)

سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے چھٹے روز کھیلے گئے مینز ڈبلز دوسرے رائونڈ میچ میں برائن برادرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے زیمنووچ اور مسچا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :