نہتے شہریوں پر حملہ کسی طور پربھی قابل قبول نہیں ‘بیگناہ لوگوں کو نشانہ بنانا قابل افسوس عمل ہے

صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر کا پارا چنار میں دھماکہ کے دوران قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:11

اسلام آباد/مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر نے پارا چنار میں دھماکہ کے دوران قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے شہریوں پر حملہ کسی طور پربھی قابل قبول نہیں ‘بیگناہ لوگوں کو نشانہ بنانا قابل افسوس عمل ہے۔ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے پارا چنار سبزی منڈی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر آزاد کشمیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیگناہ لوگوں کو نشانہ بنایاجارہاہے، جو قابل افسوس عمل ہے۔انہوں نے پندرہ قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر کی جانب سے پارا چنار دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔راجہ فاروق حیدرنے دھماکے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پردلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا ہے کہ نہتے شہریوں پر حملہ کسی طور پربھی قابل قبول نہیں ہے۔وزیراعظم نے شہید ہونے والوں کے ورثاء اورزخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ صبح پارا چنار سبزی منڈی میں دھماکے میں24افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے گئے تھے

متعلقہ عنوان :