میرپور نیوسٹی میںبجلی کی طویل لوڈشیڈنگ قابل مذمت ہے‘ (ن) لیگی حکومت کیلئے قابل شرم ن لیگی حکومت کے آتے ہی میرور قربانیاں دینے والے والا شہر تاریکی میںڈبودیا گیا ہے

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق کوارڈینٹر وزیراعظم راجہ ذوالفقار ذلفی کی بات چیت

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:11

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق کوارڈینٹر وزیراعظم راجہ ذوالفقار ذلفی نے کہا ہے کہ میرپور نیوسٹی میںبجلی کی طویل لوڈشیڈنگ قابل مذمت ن لیگی حکومت کیلئے قابل شرم ن لیگی حکومت کے آتے ہی میرور قربانیاں دینے والے والا شہر تاریکی میںڈبودیا گیا وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اعلانات ہوائی اعلانات ثابت ہوئے واپڈا منگلا ڈیم کیلئے لازوال قربانی دینے والے لوگوںکو سڑکوں پر کل پر بار بار احتجاج کیلئے مجبور کر دیا ہے ۔

حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے آتی ہے ن لیگی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ریاست میںحکومت نام کی کوئی چیز نہیںحکومت پاکستان کی ڈکٹیشن پر چلنے والی حکومت جلد خاتمہ ہو جائیگا پی پی پی ہی عوام کی خدمت کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر سات ماہ سے میرپور کا دورہ نہ کر سکے نہ ہی میرپور میںکوئی تبدیلی ہوئی بلکہ لیگی حکومت کے آتے ہیں ملازمین کو بلیک میل کرنا تنخواہیں بند ہسپتال کالجوں کیخلاف سازشیں کرتے ہوئے ترقیاتی کام بند کروا کر بھونڈا اقدام قابل مذمت ہے ۔

متاثرین کے دعویدار وزیراعظم نے ذیلی کنبوں کے پلاٹوں کا مسئلہ حل نہ کیا تو متاثرین منگلا ڈیم جلد دما دم مست قلندر کرینگے ۔ انہوںنے کہا کہ ایم ڈی ایچ اے کے ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہیں نہ دینا قابل مذمت ہے طالبات کی بسوں کو چھ ماہ کا کرایہ ادا کیاجائے ۔ انہوںنے کہا کہ ن لیگی کارکن قبضوں کیلئے متحرک ہو چکے ہیں راجہ فاروق حیدر کے اعلانات ریت کا ڈھیر ثابت ہو رہے ہیں میرپور والے اپنے حقوق کی بھرپور جنگ جاری رکھیں گے پی پی پی جلد اقتدار میں آئے گی اور عوام کی پہلے کی طرح بھرپور خدمت جاری رکھے گی ۔