پی آئی بی کی حدود میں منشیات کی مبینہ فروخت ،آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق تھانہ پی آئی بی کی حدود میں منشیات کی مبینہ فروخت کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سخت نوٹس لیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی آئی جی ایسٹ سے خبر کے مندرجات پر تفصیلی وضاحت اور انکوائری رپورٹ جلد سے جلد طلب کرتے ہوئے احکامات جاری کیئے ہیں کہ انتہائی غیرجانبدارانہ اور شفاف انکوائری کی بدولت مرتکب ٹھرائے جانیوالے پولیس افسران ،اہلکاروں اور باالخصوص ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور تھانہ انٹیلی جینس افسر کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کاروائی کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری میں تھانہ انٹیلی جینس، علاقہ گشت اور پکٹنگ پر مامور اہلکاروں سمیت دیگر اسٹاف کے بیانات کو بھی شامل کیا جائے ۔انہوں نے ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کو ہدایات جاری کیں کہ منشیات جوئے اور دیگر سماجی برائیوں کے اڈوں کے خلاف اسپیشل برانچ پولیس کی ورکنگ کو مذید غیرمعمولی بنایا جائے تاکہ ایسے گھناؤنے فعل میں ملوث عناصر اور انکے سرپرستوں کے خلاف تمام تر کاروائیوں کو مذید کامیاب اور مؤثر بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :