چیپل ہیڈلی ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیم کا اعلان

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:24

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) نیوزی لینڈ نے چیپل ہیڈلی ون ڈے سیریز کیلئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ۔ وکٹ کیپر ٹام بلنڈیل کی پہلی بار ون ڈے سکواڈ کاحصہ بنایاگیا ہے جبکہ آنکھ کی سرجری کے بعد روس ٹیلرز بھی ٹیم میں واپس آگئے ہیں ۔ لوک رونکی اور جیتن پٹیل سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کی مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ میں کپتان کین ولیمسن،ٹام لیتھم، ٹام بلنڈیل، ٹرینٹ بولڈ ، نیل بروم ، کولن ڈی گرینڈہوم ، لوکی فرگیوسن ، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری ، کولن منرو، جمی نیشم ، مچل سیٹنر، ٹم ساودی اورروس ٹیلرشامل ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم رواں ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :