قومی ٹیم کی سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں پریکٹس

شعیب ملک ،محمد عامر ،محمد رضوان اور حسن علی نے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا چوتھا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کرنے کی صلاحیت ر کھتی ہے، اظہر محمود

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:30

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا چوتھا ون ڈے آج سڈنی میں کھیلا جائیگا۔میچ کی تیاری کے لئے قومی ٹیم نے سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں پریکٹس کی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے کی تیاری کے لئے پاکستان ٹیم نے سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں پریکٹس کی۔شعیب ملک ،محمد عامر ،محمد رضوان اور حسن علی نے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیاجبکہ ملک،رضوان اور حسن علی ٹیم کے ہمراہ میدان میں بھی نہ آئیبولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ٹیم چوتھا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کرنے کی صلاحیت ر کھتی ہے،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :