امریکی سینیٹ نے صدر ٹرمپ کے 2 وزرا کی توثیق کر دی

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:34

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) امریکی سینیٹ نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دو اہم وزرا کی توثیق کر دی ، ان میں داخلی سلامتی کے وزیر جان کیلی اور وزارت دفاع کے لیے جیمز ماٹِس شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی سینیٹ نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دو اہم وزرا داخلی سلامتی کے وزیر جان کیلی اور وزارت دفاع کے لیے جیمز ماٹِس کی توثیق کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹ میں ان کی توثیق کے حق میں 88 ووٹ ڈالے گئے۔ دونوں وزرا کو سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین کی جانب سے سخت سوالات کا سامنا رہا۔ توثیق کے بعد ان وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھا لیا۔ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے لیے نامزد سربراہ مائیک پوم پیو کی توثیق میں تاخیر ہو گئی ہے۔ پوم پیو کو بھی ڈیموکریٹ اراکین کی جانب سے سخت سوالات کا سامنا ہے۔ اس تاخیر پر ری پبلکن اراکین نے ڈیموکریٹس پر سخت تنقید بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :