دھونی کو ون ڈے کرکٹ میں دنیا کا 15واں بلے باز بننے کیلئے مزید 35 رنز درکار

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:38

کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی کو ون ڈے کرکٹ میں سابق سری لنکن بلے باز اروندا ڈی سلوا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 35 رنز درکار ہیں، اگر وہ انگلینڈ کے خلاف (آج) اتوار کو شیڈول تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں ڈی سلوا کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہے تو وہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 15 ویں بلے باز بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈی سلوا نے 308 میچز میں 9284 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ دھونی نے 285 میچز میں 50 سے زائد کی اوسط سے اب تک 9250 رنز بنا رکھے ہیں اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں زیادہ رنزوں کی فہرست میں ڈی سلوا کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :