سٹیون سمتھ کو ون ڈے کرکٹ میں ٹیم کوچ ڈیرن لیمن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 31 رنز درکار

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:38

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) آسٹریلوی ٹیم کے قائد اور سٹار بلے باز سٹیون سمتھ کو ون ڈے کرکٹ میں ٹیم کوچ اور سابق ہم وطن بلے باز ڈیرن لیمن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 31 رنز درکار ہیں، لیمن نے 3078 رنز بنا رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

سمتھ نے 2010ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اب تک 93 میچز میں 3048 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 8 سنچریاں اور 16 نصف سنچریاں شامل ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) اتوار کو پاکستان کے خلاف شیڈول چوتھے ون ڈے میں ڈیرن لیمن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایک روزہ میچز میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز رکی پونٹنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 13589 رنز بنا رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :