لاہور ہائیکورٹ کے 2 ججز کی ایکس پاکستان رخصت منظور کر لی گئی

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے 2 ججز کی ایکس پاکستان رخصت منظور کر لی گئی، جسٹس علی باقر نجفی سائوتھ افریقہ جبکہ جسٹس قاضی محمد امین احمد برطانیہ میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے دونوں ججز کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے ایکس پاکستان رخصت منظور کی۔

(جاری ہے)

جسٹس علی باقرنجفی کی 22جنوری سے 29جنوری تک رخصت منظورکی گئی ہے، جسٹس علی باقر نجفی سائوتھ افریقہ میں 25سے 27جنوری کو ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔جسٹس قاضی محمد امین احمد کی 5فروری سے 25فروری تک 14روزہ ایکس پاکستان رخصت منظور کی گئی ہے۔ جسٹس قاضی محمد امین احمد برطانیہ میں 5سے 15فروری کو ہونیوالی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔