کھلی کچہری عوام کو انصاف انکی دہلیز پر پہنچانا اولین ترجیح ہے ،ڈی ایس پی کی تھانہ شورکوٹ چھاؤنی

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:12

شورکوٹ چھاؤنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) ڈی ایس پی کی تھانہ شورکوٹ چھاؤنی میں کھلی کچہری عوام کو انصاف انکی دہلیز پر پہنچانا اولین ترجیح ہے ڈی ایس پی سعادت علی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ کینٹ میں آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل معلوم کئے اور انکی شکایات کا ازالہ موقع پر ہی کیا۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو انصاف انکی دہلیز پر پہنچانا ہے مجرم خواہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو وہ سزا سے نہیں بچ سکے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حقائق پر مبنی درخواستیں کھلی کچہری میں پیش کریں جھوٹی اور بوگس درخواستوں سے اجتناب کریں اِس سے نہ صرف انصاف کے حصول میں رکاوٹ بنتی ہے بلکہ پولیس کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام اپنی شکایات کے ازالہ کیلئے مجھ سے براہ راست مل سکتے ہیں انہیں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہوگا انہوں نے پولس اور ملازمین کو بھی ہدایت کی کہ وہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جو بھی ملازم اپنے فرائض میں غفلت کا مرتکب پایا گیا اِس کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔پولیس میں اب کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں پولیس منشیات فروشوں پر بھی کڑی نظر رکھے جو چند روپوں کی خاطر نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں انکی وجہ سے کئی گھر اُجڑ چکے ہیں جہاں بھی منشیات فروش نظر اِس کیخلاف فوری کاروائی کر کے اسے جیل بھجوایا جائے تب ہی معاشرہ ٹھیک ہو سکاتا ہے۔

جب پولیس اور عوام کا تعاون ایک دوسرے کے ساتھ ہو اور عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اور فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریںتاکہ اِن کیخلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے اِس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ کینٹ ملک ثنا اللہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :