فیڈرل چیمبر آف کامرس کا حکومت سے ایک نئی ایمنسٹی سکیم متعارف کرانے مطالبہ

سکیم کو قومی اسمبلی کی منظوری کے بعد ہی متعارف کرایا جائے جس کے تحت تمام ایسے کاروباری افراد جو اپنے اثاثے ظاہر کرنا چاہتے ہوں سکیم سے جون 2017 تک فائدہ اٹھا لیں: ایف پی سی سی آئی

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) کٴْل اثاثوں کا تین فیصد جمع کراؤ اور بقیہ دھن سفید ہونے کا سرٹیفیکٹ حاصل کرو۔ ایف پی سی آئی نے حکومت کو نئی ایمنسٹی سکیم متعارف کرانے کا فارمولا دے دیا۔اندرون اور بیرون ممالک اثاثے رکھنے والے کاروباری افراد کی مشکلات آسان کرنے کے لئے فیڈرل چیمبر آف کامرس نے حکومت سے ایک نئی ایمنسٹی سکیم متعارف کرانے مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سکیم کے تحت کٴْل اثاثوں کا صرف 3 فیصد جمع کرانے والوں کا سارا دھن سفید تصور کیا جائے گا اور آئندہ کسی بھی مشکل سے نپٹنے کے لئے سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کے پاس سفید دھن ہونے کا سرٹیفیکیٹ بھی ہو گا۔ایف پی سی سی آئی نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس ایمنسٹی سکیم کو قومی اسمبلی کی منظوری کے بعد ہی متعارف کرایا جائے جس کے تحت تمام ایسے کاروباری افراد جو اپنے اثاثے ظاہر کرنا چاہتے ہوں اس سکیم سے جون 2017 تک فائدہ اٹھا لیں جبکہ بعد میں اثاثے ظاہر ہونے والے افراد پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں۔