سعودی عرب : سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ

عسکریت پسندو ں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ،سعودی وزارت داخلہ کا مؤقف اب تک سامنے نہیں آسکا

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:24

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 عسکریت پسندوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جدہ میں ایک گھر کا محاصرہ کیا، جہاں موجود عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی۔سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق بعد ازاں عسکریت پسندوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسکائی نیوز عریبیہ کی جانب سے بھی جدہ کے مشرقی حصے میں ہونے والے اس واقعے کی ویڈیو نشر کی گئی، تاہم واقعے پر سعودی وزارت داخلہ کا مؤقف اب تک سامنے نہیں آسکا۔واضح رہے کہ داعش کی جانب سے 2014 کے وسط سے سعودی عرب میں بم دھماکوں اور حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں متعدد سیکیورٹی اہلکاروں سمیت کئی افراد مارے جاچکے ہیں۔گذشتہ سال جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے نزدیک ہونے والے خودکش دھماکے میں بھی دو افراد زخمی ہوگئے تھے، واضح رہے کہ کئی سالوں بعد یہ پہلا موقع تھا جب عسکریت پسندوں کی جانب سے سعودی عرب میں موجود غیر ملکی افراد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔