ٹرمپ بے یارومددگار لوگوں کا خیال رکھیں، پوپ فرانسس

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:44

ویٹی کن سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ امریکا ٹرمپ کی زیر قیادت غریبوں، بے یار و مددگار اور ضرورت مندافراد کی مدد کے لیے آگے بڑھتا رہے۔

(جاری ہے)

ویٹی کن سے جاری بیان میں پوپ فرانسس نیامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ اخلاقی اقدار سے رہنمائی حاصل کریں۔ اور اپنی صدارتی مدت کے دوران لازمی طور پر غریبوں اوربے یارو مدد گارلوگوں کا خیال رکھیں۔پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ اس وقت انسانیت شدید نوعیت کے بحرانوں میں گھری ہوئی ہے،اوروہ توجہ کی منتظر ہے۔

متعلقہ عنوان :