ملک بھر میں ایسے غیر معیاری سٹنٹس تھوک کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں جن کو چیک کر نے والا کو ئی نہیں ‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ لاہور کے میو ہسپتال میں غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ سٹنٹس کے استعمال اور ملک بھر میں سٹنٹ فراہم کر نے والی سو سے زائد غیر رجسٹرڈ کمپنیاوں کا انکشاف ہونا گڈگورننس کے دعویدار نواز شریف اور شہباز شریف کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے ، ملک بھر میں ایسے غیر معیاری سٹنٹس تھوک کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں جن کو چیک کر نے والا کو ئی نہیں ہے ،ڈریپ(Drug Regulatory Authority) کی 55کمپنیاںبھی اپنا کوئی رول ادا نہیںکر رہی بلکہ وہ لمبی تان کر سو رہی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ چور حکمران لوگو ں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں اور خو د اپنا علا ج بیرون ملک کرو اتے ہیں،غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ سٹینٹس دل کے مریضوں کو ڈال کر مافیا نے اربوںروپے کمائے ہیں، پی ٹی آئی اس کی بھر پور مذمت کر تی ہے اور مطا لبہ کرتی ہے کہ اس سکینڈل میں ملوث مافیا کو فوری گرفتار کیا جا ئے اور ایسے انسانیت کے دشمنوں کو سخت سے سخت سزا دی جا ئے اور اگر اس میں کو ئی ڈاکٹر ملوث ہو تو پاکستان میڈیکل ڈنیٹنل کو نسل اس کے خلاف ایکشن لے اور سزا دے کر عبرت کا نشان بنا دے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ چور حکمرانوں نے غریب عوام سے جینے کاحق بھی چھین لیا ہے ، پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن بھی بُری طرح ٖفیل ہو چکا ہے ، محکمہ صحت کی نا اہلی بھی کھل کر سامنے آگئی ہے،پنجاب کے ہسپتالوںمیں غریب مریضوں کا کوئی پرسانے حال نہیں اور نا ہی دوائیںمل رہی ہے اور نا ہی صحت کی سہولتیں میسر ہے ، صو بے بھر کے ہسپتالوں کی حالت ابتر سے ابتر ہوچکی ہے ، سہولتوں کا شدید فقدان ہے ، بیڈز ، اودیات ، مشینری اورآلات تک میسر نہیں ہیں جبکہ عملے کی شدید کمی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جھوٹے حکمران عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں35 سال سے صوبے پر حکمرانی کرنے والا شریف خاندان ایک ہسپتا ل بھی ٹھیک نہیں کر سکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :