پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور میلبورن سٹارز کی ٹیمیں بگ بیش ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 21 جنوری 2017 18:39

پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور میلبورن سٹارز کی ٹیمیں بگ بیش ٹی ٹونٹی ..
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور میلبورن سٹارز کی ٹیمیں چھٹی بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ میلبورن رینی گیڈز کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے لیگ کے 31ویں میچ میں پرتھ سکارچرز نے ہوبارٹ ہریکنز کو 7 وکٹوں سے ہرا کر پانچویں کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی نہ صرف سیمی فائنل میں جگہ بنائی بلکہ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کر لی، ہوبارٹ ہریکنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 134 رنز بنائے، ڈی آرسی شارٹ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، مچل جانسن اور ٹم بریسنن نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں پرتھ سکارچرز نے مطلوبہ ہدف 13.5 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کیا، شان مارش نے 57 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی، لیگ کے 32ویں اور آخری میچ میں میلبورن سٹارز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 156 رنز بنائے، لیوک رائٹ نے 62 رنز کی اننگز کھیلی، بین ڈوارشس نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں سڈنی سکسرز نے مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں 7 وکٹوں پر حاصل کیا، ڈینئل ہیوز نے 34 رنز بنائے جبکہ شان ایبٹ نے ناقابل شکست 33 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، سکسرز کی ٹیم جیت اور سٹارز ہار کر بھی سیمی فائنل میں داخل ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :