بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل، سیمی فائنلز 24 اور 25 جنوری کو کھیلے جائیں گے

ہفتہ 21 جنوری 2017 18:39

بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل، سیمی فائنلز 24 اور 25 جنوری ..
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) چھٹی بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، سیمی فائنلز 24 اور 25 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں پرتھ سکارچرز کا مقابلہ میلبورن سٹارز اور دوسرے سیمی فائنل میں برسبین ہیٹ کا مقابلہ سڈنی سکسرز سے ہو گا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ چار ٹیموں برسبین ہیٹ، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور میلبورن سٹارز نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 24 جنوری کو پرتھ سکارچرز اور میلبورن سٹارز جبکہ دوسرا سیمی فائنل 25 جنوری کو برسبین ہیٹ اور سڈنی سکسرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :