اورنج ٹرین منصوبے میں تاریخ کا سب سے بڑا فرا ڈ سامنے آچکا ،ذمہ دار شہباز شریف ہیں ‘اعجاز احمد چوہدری

شریف خاندان کی پانامہ سے جان نہیں چھو ٹ سکتی، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ درباریوں نے اخلاقیات کا جنا زہ نکال دیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 18:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شور ڈالنے سے شریف خاندان کی پانامہ سے جان نہیں چھو ٹ سکتی، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ درباریوں نے اخلاقیات کا جنا زہ نکال دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹ ،فراڈ،کر پشن اور لوٹ ما ر پانامہ چور شریف خاندان کی پہچان بن چکا ہے ، نواز حکو مت نے سابقہ حکو متوں کے کر پشن کے تما م ریکارتوڑ دیے ہیں ، پنجاب کے نام نہاد وزیر اعلی سپیڈشریف کے زیر سایہ کر پشن کا بازار گر م ہے ، اورنج ٹرین منصوبے میں تاریخ کا سب سے بڑا فرا ڈ سامنے آچکے ہے جس کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ، پنجا ب حکومت کے تمام منصوبے مال اور کمیشن بنا نے کے لیے ہیں ،اورنج ٹرین منصو بے میں غریب عوام کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگا یا گیا ہے ، ٹر ین منصوبے میں بنا ئے گے ستونوں کی ڈیزائن کے مطا بق لمبا ئی کم نکلی اگر انھیں غیر معیاری ستونوں پر منصو بہ مکمل کیا گیا تو ٹرین کے چلنے پر کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا،، دن بہ دن منصو بے کی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے ،ٹھیکدار اپنی من مرضی میں مصروف ہیں ان کو کو ئی پوچھنے والا نہیںِ ، ان منصو بے میں ہو نے والا تمام نقصان شہباز شریف کی جیب سے وصول کیاجا ئے اوران بڑے فراڈ کے خلاف اعلی عدلیہ فوری نوٹس لے اور اس میں ملوث عناصر کے کا روائی عمل میں لائی جا ئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب کر پشن کا گڑھ بن چکا ہے اور عوام کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے ، نا کام منصو بے شہباز شریف کا مقدر بن چکے ہیں اور ان کی نام نا نہاد گڈگورننس عیاں ہو چکی ہے، شہباز شریف کی ہت دھرمی کی وجہ سے صوبے کو نا قابل تلا فی نقصان پہنچ رہا ہے اور کرپشن کے خاتمے کی بجا ئے کر پشن کے فروغ کا با عث بن ر ہے ہیں۔