Live Updates

ْنہتے شہریوں پر حملہ کسی طور قابل قبول نہیں ،آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے قوم کے دشمن ہیں واقعے کی تمام پہلوو ں سے تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین ناگزیر ہے،تمام شہریوں کے قتل عام میں ملوث کردار کسی نرمی کے مستحق نہیں

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور دیگر اعلیٰ قیادت کی پارہ چنار بم دھماکے کی مذمت اور قیمتوں جانی نقصان پراظہار افسوس

ہفتہ 21 جنوری 2017 18:46

اسلام آباد : (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) چیئرمین تحریک انصاف اور دیگر اعلیٰ قیادت کی جانب سے پارہ چنار میں بم دھماکے کی شدید مذمت اور قیمتوں جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکیا گیاہے کہ نہتے شہریوں پر حملہ کسی طور قابل قبول نہیں ،آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے قوم کے دشمن ہیں، واقعے کی تمام پہلوئوں سے تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین ناگزیر ہے،تمام شہریوں کے قتل عام میں ملوث کردار کسی نرمی کے مستحق نہیں۔

ہفتہ کو اس المناک واقعہ پرافسوس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نہتے شہریوں پر حملہ کسی طور قابل قبول نہیں۔آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے قوم کے دشمن ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ واقعے کی تمام پہلوو ں سے تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پختونخوا حکومت کو زخمیوں کی بہترین نگہداشت یقینی بنائی جانے کی ہدایات کیں ۔

وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کے قتل عام میں ملوث کردار کسی نرمی کے مستحق نہیں۔ اس نوعیت کے حملوں کا مقصد فساد برپا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کے عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے اس واقعہ کو قوم کو ہراساں کرنے کی ایک مذموم سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن سازشوں سے باز نہیں آتا ،سبق سکھانا ضروری ہے۔

جامع تحقیقات کے ذریعے پرفتن عناصر قوم کے سامنے لائے جائیں۔ جبکہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا کہ ارض پاک کو مقتل میں بدلنے والوں کی سرکوبی ناگزیر ہے۔ امن کے دشمن کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے۔ اس اندوہناک واقعہ پر چیئرمین اورپارٹی کی اعلی قیادت نے ہموطن شہداکے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اورشہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی۔(ع ع)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات