ایف آئی اے نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے جعلی مشیر نعیم بخاری کو گرفتار کرلیا ‘ کئی غیر قانونی کاموں میں ملوث

ہفتہ 21 جنوری 2017 18:46

ایف آئی اے نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے جعلی مشیر نعیم بخاری کو گرفتار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے جعلی مشیر نعیم بخاری کو گرفتار کرلیا ‘ نعیم بخاری کئی غیر قانونی کاموں میں ملوث ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق نعیم بخاری نامی شخص خود کو چیف جسٹس آف پاکستان کا مشیر ظاہر کر کے لوگوں سے فراڈ کر رہا تھا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سپریم کورٹ کی پارکنگ سے حراست میں لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق ملزم چیف جسٹس کا مشیر بن کر کئی لوگوں سے مختلف کاموں کیلئے رقوم بھی ہتھیا چکا ہے۔